تمھیں تو علم ہے کیا خوب وہ زمانہ تھا ہمارے پاس تمھارا بھی آنا جانا تھا
تجھے خبر بھی ہے اِس کی اُو روٹھنے والے تمھارا پیار میرا قیمتی خزانہ تھا
ہمارے پاس تمھارا بھی آنا جانا تھا تمھیں تو علم ہے کیا خوب وہ زمانہ تھا
تمھاری ذات کا نقصان اِس میں کیا ہوتا تم نے تو آ کے میرا حوصلہ بڑھانا تھا
ہمارے پاس تمھارا بھی آنا جانا تھا تمھیں تو علم ہے کیا خوب وہ زمانہ تھا
تمام بات یہ کوڑا شجر بتا دے گا کسی چمن میں کبھی اپنا آشیانہ تھا
ہمارے پاس تمھارا بھی آنا جانا تھا تمھیں تو علم ہے کیا خوب وہ زمانہ تھا
مصبتیوں میں تعلق تو ٹوٹ جاتے ہیں مگر یہ دُکھ ہے تعلق بہت پرانا تھا
ہمارے پاس تمھارا بھی آنا جانا تھا تمھیں تو علم ہے کیا خوب وہ زمانہ تھا
پرانے رَبت کے مارے ہوئے ہیں ہم فاروقؔ کسی کے ساتھ نیا رَبت کیا بڑھانا تھا
ہمارے پاس تمھارا بھی آنا جانا تمھیں تو علم ہے کیا خوب وہ زمانہ تھا
|