گیت نمبر:481 گیت:دل لگایا تھا دل لگی کیلئے
شاعر:فرحت ملتانی کمپنی:سٹیج شو والیم:لائیو سٹیج
کیسی غلطی شباب کر بیٹھا دل میرا انتخاب کر بیٹھا
یہ سمجھ کر کہ زندگی تم ہو زندگانی خراب کر بیٹھا
دل لگایا تھا دل لگی کیلئے بن گیا روگ زندگی کیلئے
جو نہ کرنا تھا وہ بھی کر ڈالا ہم نے ظالم تیری خوشی کیلئے
دل لگایا تھا دل لگی کیلئے بن گیا روگ زندگی کیلئے
آپکی مانگ میں ستارے ہیں ہم ترستے ہیں روشنی کیلئے
دل لگایا تھا دل لگی کیلئے بن گیا روگ زندگی کیلئے
سارے جھگڑے ہی زندگی تک ہیں کون مرتا ہے پھر کسی کیلئے
دل لگایا تھا دل لگی کیلئے دل لگایا تھا دل لگی کیلئے
اہل دل اسکو دل نہیں کہتے جو تڑپتا نہ ہو کسی کیلئے
دل لگایا تھا دل لگی کیلئے دل لگایا تھا دل لگی کیلئے
آپ بس دل پر ہاتھ رکھ دیجئے اتنا کافی ہے بے کلی کیلئے
دل لگایا تھا دل لگی کیلئے دل لگایا تھا دل لگی کیلئے
ہم تو دنیا میں ہو گے رسوا لب نہ کھولے تیری خوشی کیلئے
دل لگایا تھا دل لگی کیلئے دل لگایا تھا دل لگی کیلئے
رخ سے آنچل ہٹا بھی دو جاناں چاند ہوتا ہے چاندنی کیلئے
دل لگایا تھا دل لگی کیلئے دل لگایا تھا دل لگی کیلئے
تم فرشتوں کی بات لے بیٹھے ہم ترستے ہیں آدمی کیلئے
دل لگایا تھا دل لگی کیلئے دل لگایا تھا دل لگی کیلئے
کوئی اپنا نہ بن سکا فرحت دل تڑپتا رہا کسی کیلئے

|