توڑ کے دل پچھتانا کیسا، اب ہم سے کترانا کیسا
آئیں بھرتے روتے کیوں ہو، اَب شرمندہ ہوتے کیوں ہو
چم چم نیر بہانا کیسا، توڑ کے دل پچھتانا کیسا
وقت گے پھر مُڑتے کب ہیں، دِل ٹوٹیں تو جُڑتے کب ہیں
ٹُکڑے چُن چُن لانا کیسا، توڑ کے دل پچھتانا کیسا
آس کا دامن چوٹ چُھکا ہے، ساز وفا کا ٹوٹ چُھکا ہے
ٹوٹا ساز بجانا کیسا، توڑ کے دل پچھتانا کیسا
پھیکی رنگت بکھرے گیسوں، لب پر آئیں آنکھ میں آنسو
اَب یہ ڈھونک رچانا کیسا، توڑ کے دل پچھتانا کیسا
نازؔ نہ اب تُم نیر بہاؤ، گذری باتیں بھول بھی جاؤ
سر کو اب ٹھکرانا کیسا، توڑ کے دل پچھتانا کیسا
|