گیت نمبر:387 گیت:عشق میری حیات ہو جیسے
شاعر:قمر ریاضؔ کمپنی:سٹیج شو البم:لائیو شو (اومان)
عشق میری حیات ہو جیسے میری کل کائنات ہو جیسے
وہ سمجھتا ہے بھول جانا مجھے عام سی کوئی بات ہو جیسے
میری کل کائنات ہو جیسے عشق میری حیات ہو جیسے
ایسا لگتا ہے زندگی کا سفر کوئی لمبی صرات ہو جیسے
میری کل کائنات ہو جیسے عشق میری حیات ہو جیسے
میں کہا ں اور وہ کہاں ہے قمرؔ پھر بھی لگتا ہے ساتھ ہو جیسے
میری کل کائنات ہو جیسے عشق میری حیات ہو جیسے
|