گیت نمبر:384 گیت:عشق جب ایک طرف ہوتو
شاعر:حسرت جے پوریؔ کمپنی:این ایم سی البم:159
عشق جب ایک طرف ہو تو سزا دیتا ہے عشق گر دونوں طرف ہو تو مزا دیتا ہے
اپنے ماتھے پہ یہ بندیا کی چمک رہنے دو یہ ستارہ مجھے منزل کا پتہ دیتا ہے
عشق جب ایک طرف ہو تو سزا دیتا ہے
عشق اک ایسا آلاؤ ہے کہ نادان عاشق برف میں بھیگے بدن کو بھی جلا دیتا ہے
عشق جب ایک طرف ہو تو سزا دیتا ہے
اے نمک پاش تیری سانولی صورت کی قسم دل کا ہر زخم تجھے دل سے دعا دیتا ہے
عشق جب ایک طرف ہو تو سزا دیتا ہے
آگ میں آگ لگاتا ہے دھڑکتے دل کو جب وہ ملتا ہے تو دامن سے ہوا دیتا ہے
عشق جب ایک طرف ہو تو سزا دیتا ہے
|