گیت نمبر:361 گیت:کسی بے وفا نے دیا موت کا انعام ہے
شاعر:ایس ایم صادقؔ کمپنی:ہائی ٹیک میوزک والیم:128
اَشک آنکھوں میں لے کر تمھاری قسم خط تیرے رات بھر ہم جلاتے رہے
تیری یادوں کے جھرمٹ میں تنہا صنم ہم محبت کی برسی مناتے رہے
میری تربت سجی دلہنوں کی طرح آنسوں اور پھولوں کے تحفے ملے
سلسلہ رات بھر یوں ہی چلتا رہا لوگ آتے رہے لوگ جاتے رہے
کسی بے وفا نے دیا موت کا انعام ہے آخری یہ آج میری زندگی کی شام ہے
امیر ہے توفیق اسے دی ہے خدا نے کفن کا تحفہ مجھے بھیجا بےوفا نے
اس بے وفا کو میرا آخری سلام ہے آخری یہ آج میری زندگی کی شام ہے
دوستوں میں اوڑھ کے زمین سو جاؤں گا اُس بیوفا کو نہ یاد کبھی آؤں گا
پیار میرا کر دیا جس نے نیلام ہے آخری یہ آج میری زندگی کی شام ہے
دور کیوں کھڑے ہو ذرا پاس میرے آؤ ناں دیکھ لو رقیبوں آج نظریں چراہو ناں
آج میری موت کا تماشہ سرعام ہے آخری یہ آج میری زندگی کی شام ہے
بے وفا نے لال جوڑا پہن لیا غیر کا آج میری لاش پہ ہجوم سارے شہر کا
صادقؔ محبتوں کا کیسا انجام ہے آخری یہ آج میری زندگی کی شام ہے
|