گیت نمبر:360 گیت: چاندی کی دیوار نہ توڑی
شاعر:گلشن باورا کمپنی:ایس ایس ایس والیم:33
چاندی کی دیوار نہ توڑی پیار بھرا دل توڑ دیا
ایک دھنوان کی بیٹی نے نردن کا دامن چھوڑ دیا
وہ کیا سمجھے پیار کو جن کا سب کچھ چاندی سونا ہے دھن والوں کی اس دنیا میں دل تو ایک کھلونا ہے
صدیوں سے دل ٹوٹتا آیا دل کا بس یہ رونا ہے جب تک چاہیا دل سے کھیلا اور جب چاہیا اسے توڑ دیا
ایک دھنوان کی بیٹی نے نردن کا دامن چھوڑ دیا چاندی کی دیوار نہ توڑی
کل تک جس نے قسمیں کھائیں دکھ میں ساتھ نبھانے کی آج وہ اپنے سکھ کی خاطر ہو گئی ایک بیگانے کی
شہنائیوں کی گونج میں دھب کے رہ گئی آہا دیوانے کی دھنوانوں نے دیوانے کا غم سے رشتہ جوڑ دیا
ایک دھنوان کی بیٹی نے نردن کا دامن چھوڑ دیا چاندی کی دیوار نہ توڑی
|