گیت نمبر:352 گیت:میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار
شاعر:نامعلوم کمپنی:لائیو پی ٹی وی والیم:ٹی وی پروگرام
میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کر دوں
محبتوں کے یہ سلسلے بے شمار تجھ پہ نثار کر دوں
میرے وطن میرے بس میں ہو تو تیری حفاظت کروں میں ایسے
خزاں سے تجھ کو بچا کے رکھوں بہار تجھ پہ نثار کر دوں
تیری محبت میں موت آئے تو اس سے بڑھ کر نہیں ہے خواہش
یہ ایک جان کیا ہزار ہو تو ہزار تجھ پہ نثار کر دوں
یہ ساری عزت یہ ساری عظمت تیرے ہی دم سے مجھے ملی ہے
یہ دھن یہ دولت یہ عزت اور یہ وقار تجھ پہ نثار کر دوں
|