گیت نمبر:346 گیت:پیار کا بدلہ مجھے دیکھو کیسا ملا
شاعر:آنند بخشی کمپنی:ایس ایس ایس والیم:نا معلوم
پیار کا بدلہ مجھے دیکھو کیسا ملا پیار کے بدلے مجھ کو پیسہ ملا
میں نے سمجھا جسے چاندنی چاندنی وہ تو ایک آگ تھی جس میں گھر جل گیا
بھول تھی یہ میری کیا کروں اب گلا پیار کے بدلے مجھ کو پیسہ ملا
میں نے اپنا لہو دے کے سیجا جسے تیرے گلشن میں یہ کیسی آئی بہار
کتنے کانٹے کھلے پھول اک نہ کھلا پیار کے بدلے مجھ کو پیسہ ملا
ایک حسرت بنی ہر تمنا میری اتنی دولت بھلا میرے کس کام کی
ہے یہ زندگی زندگی کا صلہ پیار کے بدلے مجھ کو پیسہ ملا
|