گیت نمبر:344 گیت:تو میری زندگی ہے تو میری ہر خوشی ہے
شاعر:تسلیم فضلی کمپنی:لائیو سٹیج شو والیم:لائیو سٹیج شو
تو میری ہر خوشی ہے تو ہی میری پہلی چاہت تو ہی عاشقی ہے
تو میری زندگی ہے تو میری ہر خوشی ہے
پہلی محبت کا احساس ہے تو بجھ کے جو بجھ نہ پائی وہ پیاس ہے تو
تو ہی میری پہلی خوائش تو ہی آخری ہے تو میری زندگی ہے تو میری ہر خوشی ہے
ہر زخم دل کا تجھے دل سے دعا دے خوشیاں تجھے غم سارے مجھ کو خدا دے
تجھ کو بھلا نہ پایا میری بے بسی ہے تو میری زندگی ہے تو میری ہر خوشی ہے
جب تک نہ دیکھوں تجھے سورج نہ نکلے زلفوں کے سائے سائے مہتاب نکلے
میرے دل کا ہوش تو ہے تو ہی بےخودی ہے تو میری زندگی ہے تو میری ہر خوشی ہے
ہر زخم دل کا تجھے دل سے دعا دے خوشیاں تجھے غم سارے مجھ کو خدا دے
تجھ کو بھلا نہ پایا میری بے بسی ہے تو میری زندگی ہے تو میری ہر خوشی ہے
گیت لبوں پہ تیرے رہتے ہیں ساقی آنکھوں میں جلوے تیرے رہتے ہیں ساقی
میرے دل میں تو ہی تو میری زندگی ہے تو میری ہر خوشی ہے
پہلی محبت کا احساس ہے تو بجھ کے جو بجھ نہ پائی وہ پیاس ہے تو
تو ہی میری پہلی خوائش تو ہی آخری ہے تو میری زندگی ہے تو میری ہر خوشی ہے
|