گیت نمبر:329 گیت:دل لگایا تھا دلگی کیلئے
شاعر:نامعلوم کمپنی:ایگل (فلمی گیت) والیم:84
دل لگایا تھا دلگی کیلئے بن گیا روگ زندگی کیلئے
تو نہ ہو ساتھ تو جئیں کیسے ہم تو زندہ ہیں دوستی کیلئے
جان من جانے وفا کی قسم دل دھڑکتا ہے آدمی کیلئے
تیرے وعدوں کی لاج رکھنی تھی غم سہیں گے تیری خوشی کیلئے
ہم کو اپنا بنا کے چھوڑ دیا یہ مناسب نہ تھا کسی کیلئے
یاد ہیں آج تک وہ بیتے دن چاند نکلا تھا چاندنی کیلئے
جرم سمجھا اسے زمانے نے پیار مانگا تھا دو گھڑی کیلئے
|