گیت نمبر:323 گیت:اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا
شاعر:ایس ایم صادقؔ کمپنی:ڈی جے والیم:151
نہ دن کو سکون ہے مجھ کو نہ رات سکون ہے سنگدل تمھارے عشق کا ایسا جنون ہے
جو رچائے ہیں ہاتھ توں نے مہندی سے وہ مہندی نہیں ہے میرے دل کا خون ہے
اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا یار ہی نے لوٹ لیا گھر یار کا
اَشکوں کی مالا میرے گلے پہنا کے خوش ہے وہ گھر کسی اور کا بسا کے
کر دیا خون میرے اعتبار کا یار ہی نے لوٹ لیا گھر یار کا
ناز تیرے تو ہم ہنس کے اُٹھائے ہیں اشکوں کے موتی تیری یاد میں بہائے ہیں
سن کبھی شور دِل کی پکار کا یار ہی نے لوٹ لیا گھر یار کا
تیرے پیار والے سبھی پھول مُرجھا گئے کانٹے خزاہوں والے میرے حصے آ گئے
راس نہ آیا سپنہ بہا ر کا یار ہی نے لوٹ لیا گھر یار کا
رات دن صادقؔ دیکھے تیری راہوں کو کیوں ترساتا ہے تو دل کی نگاہوں کو
حال برا ہوا دل بےقرا ر کا یار ہی نے لوٹ لیا گھر یار کا
|