گیت نمبر:107 گیت:یکایک دل کو یہ کیا ہو گیا ہے
شاعر:نامعلوم کمپنی:وی سی ڈی والیم:لائیو پروگرام
یکایک دِل کو یہ کیا ہو گیا ہے بھری محفل میں تنہا ہو گیا ہے
وہ میرے سامنے رہتے ہیں ہر دم جنہیں دیکھتے زمانہ ہو گیا
یکایک دل کو یہ کیا ہو گیا ہے بھری محفل میں تنہا ہو گیا ہے
دَبے پاوں کوئی آیا ہے دل میں مگر اِک حشر برپا ہو گیا ہے
یکایک دل کو یہ کیا ہو گیا ہے بھری محفل میں تنہا ہو گیا ہے
مجھے برباد ہی ہونا تھا آخر تیرا غم تو بہانا ہو گیا ہے
یکایک دل کو یہ کیا ہو گیا ہے بھری محفل میں تنہا ہو گیا ہے
انہی کا ذکر ہے ہر دَم زبان پر نظر یہ آپ کو کیا ہو گیا ہے
یکایک دل کو یہ کیا ہو گیا ہے بھری محفل میں تنہا ہو گیا ہے
|